نوٹ بندي کے بعد 500 اور1000 روپے کے پرانے نوٹوں کی ذمہ داری اور ضمانت
ختم کئے جانے کے باوجود حکومت نے کہا ہے کہ تحقیق اور مطالعہ کے لئے زیادہ
سے زیادہ 25 عدد پرانے نوٹ اور ذاتی طور پر 10 نوٹ رکھے جا سکتے ہیں۔500 اور 1000 روپے کے ممنوعہ نوٹوں پر ریزرو بینک کی ذمہ داری اور ان پر
حکومت کی ضمانت کو ختم کرنے اور پرانے نوٹوں کو رکھنے، کسی کو دینےیا کسی
سے
لینےوغیرہ کو جرم قرار دینے اور ممنوعہ نوٹوں کو ایک مقررہ میعاد کے
اندر ریزرو بینک میں جمع کرانے سے متعلق' اسپیشل بینک نوٹ آرڈیننس، 2016'
کو کل صدر جمہوریہ نے منظوری دی تھی۔حکومت کے گزٹ میں شائع آرڈیننس کے مطابق، ذاتی طور پر کوئی بھی شخص زیادہ
سے زیادہ 10 نوٹ اپنے پاس رکھ سکتا ہے جبکہ تحقیق یا مطالعہ نقود کے مقصد
کے تحت زیادہ سے زیادہ 25 نوٹ رکھے جا سکتے ہیں۔